اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ ججز روسٹر جاری، آئندہ ہفتے 7 بینچز سماعت کریں گے

سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری

سپریم کورٹ  ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہو گا، بینچ دو میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباس شامل ہیں۔

بینچ تین جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور شاہد وحید جبکہ بینچ چار جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہے۔

بینچ پانچ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے، بینچ چھ میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔

بینچ سات جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 آئینی بینچز 7 اپریل سے 11 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔

سات رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا، پانچ رکنی آئینی بینچ ٹیکس مقدمات کی سماعت کرے گ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481