اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مزید 1077 افغان پناہ گزین ڈی پورٹ. بیدخلی کا سلسلہ جاری

پاک افغان طورخم سرحد کو آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ

پاکستان میں مقیم  افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے ۔

طورخم کے راستے مزید 1077 افغان باشندوں کو افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس میں 30 افغان مہاجرین حمزہ بابا گلاب گراؤنڈ ٹرانزٹ کیمپ اور 777 طورخم ایف آئی اے نے ڈی پورٹ کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر کے راستے غیر قانونی طور مقیم افغان خاندانوں کی ملک بدری کا عمل جاری ہے۔ ہفتے کو سینکڑوں خاندان جو پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر تھے ، ان کو طورخم کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے۔اب پنجاب سے طورخم بارڈر کے راستے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے ۔ طورخم امیگریشن حکام کے مطابق اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم 129 ، فیصل آباد سے 143 ، رحیم یار خان سے 54 ، حافظ آباد سے 68، ناروال سے 52، سرگودھا سے 150، ملتان سے 48 ، شیخوپورہ سے 86 اور بہاولپور سے 47 غیر قانونی مقیم افغان خاندانوں کو طورخم کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا ہے ۔ اس طرح 30 افغان مہاجرین لنڈی کوتل میں قائم کیمپ سے سے طورخم کے راستے بھیج دیئے گئے۔

ملک کے مختلف حصوں سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481