اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز نے پنجاب بھر میں نئے سہولت بازاروں کی منظوری دیدی

مریم نواز سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہےاور13نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں،بورے والا،کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم اور ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لئے 69کروڑ سے زائد فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے۔

سولر انرجی پر منتقل کرنے سے سہولت بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70فیصد تک کمی آئے گی۔ بجلی کی لاگت میں کمی کا فائدہ نرخ میں کمی کرکے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ ٹاؤن شپ میں پہلا سہولت بازار سولر انرجی پر منتقلی کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنارہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جہلم، مظفر گڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481