اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں کم از کم اجرت پر لازمی عملدرآمد کا حکم

مریم نوازکےکلینک آن ویل نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں کم از کم اجرت پر لازمی عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے اورحکم عدولی کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کار دی ہے.

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھرنے ملاقات کی اور ورکرز کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیا۔

چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے،ورکرز کو کام کے لئے صاف ستھرااور صحت مند ماحول کے مواقع یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیبر کے لئے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481