اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی مری روڈ بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت اہم اقدامات

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت راولپنڈی شہر سمیت پورے ڈویژن کی خوبصورتی، صفائی اورپارکس کی بہتری کے لئے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مری روڈ کی بیوٹیفیکیشن، اپ لفٹنگ، پیر ودھائی اور فیض آباد سمیت تمام غیرقانونی بس اڈے، تجاوزات کے خاتمے اور منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں تین گھنٹے طویل جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عیدالفطر پر بہترین انتظامات،صفائی ستھرائی اور مسافروں کو اضافی کرائے کی واپسی پر انتظامیہ اور تمام محکموں کو شاباش دی۔

سینئر صوبائی وزیر نے نالہ لئی منصوبے کی فیزیبلٹی تین ماہ میں مکمل، دسمبر میں رنگ روڈ کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پورے راولپنڈی ڈویژن میں ستھرا پنجاب پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جس پر سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تین دن کی ڈیڈ لائن میں پیرودھائی سے غیرقانونی بس اڈے ختم کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو شاباش دی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر فیض آباد سے بھی بسوں کے اڈے،تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

167 سال بعد مری مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

167 سال بعد مری مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ….فائل فوٹو 

 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے جمعہ تک پورے مری روڈ کی بیوٹیفکیشن،صفائی اور اپ لفٹنگ پلان کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے راولپنڈی ڈویژن میں تجاوزات کے خاتمے کا عوام نے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس حکام کو راولپنڈی ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے راولپنڈی ڈویژن کے سرحدی علاقوں میں نگرانی اور گشت بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمنشیات کی سمگلنگ اور فروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی منظوری دی گئی۔ بعد ازاں سینئر منسٹرمریم اورنگزیب نے حکام کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں کے علاوہ راجہ بازار، فوارہ چوک اور صدر کابھی دورہ کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے تجاوزات کے خاتمے کے اب تک کے اقدامات، ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481