اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت نے بجلی قیمتوں میں بڑا ریلیف دے دیا

شہباز شریف کا 400 ارب کا ہدف گیپ ختم کرنے پر انعام کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے لیے سات روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کر دی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے رکاوٹ کا سامنا تھا، تاہم اب عالمی مالیاتی ادارے نے اس کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وزیراعظم نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔الحمدللہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے منشور میں اعلان کردہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اس سارے عمل میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بنیادی کردار رہا ہے

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 45 روپے پانچ پیسے فی یونٹ ہے جس میں کمی آنے کے بعد 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ قیمت ہو جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے تھے اور خوشی سے مرے جا رہے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہو کر رہے گا مگر ان کے خواب پورے نہ ہوئے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اسے توڑا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور قوم کی دعاؤں سے حکومتی کوششوں کے نتیجے میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے جسے 38 فیصد سے کم کر کے ڈیڑھ فیصد پر لایا جا چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شرع سود 22 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد پر لائی جا چکی ہے جبکہ پٹرول میں بھی 38 روپے تک کی کمی کی جا چکی ہے۔پورے خطے میں پٹرول کی قیمت آج بھی کم ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481