اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد پولیس کا مری جانے والے شہریوں کیلئے اہم پیغام

اسلام آباد پولیس کا مری جانے والے شہریوں کیلئے اہم پیغام

اسلام آباد پولیس کا مری جانے والے شہریوں کیلئے اہم پیغام

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں۔\

 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ہلڑ بازی، ون ویلنگ پر درجنوں موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردی گئیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیمیں شہر میں موجود ہیں، ڈی آئی جی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنر و دیگر افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں میں فیملیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، پولیس کے اسپیشل دستے پارکوں کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن یہ سیکیورٹی انتظامات جاری رکھے جائیں گے، شہر میں امن و امان کے قیام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481