اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کورنگی،زیر زمین لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بے قابو

کورنگی،زیر زمین لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بے قابو

کورنگی،زیر زمین لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بے قابو

کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے بند رکھا گیا ہے، نفری بھی تعینات ہے۔

واضح رہے کہ کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران تین روز قبل گیس اخراج کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور پھر شعلے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے تھے۔

ابتدا میں حکام نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم وہ رائیگاں گئی جس کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے انتظار کرنے پر اکتفا کیا گیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بورنگ کے دوران زیر زمین پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا اور پھر آگ لگ گئی ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481