اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چاند نظر آگیا،عیدالفطر کل منائی جائے گی

چاند نظر آگیا،عیدالفطر کل منائی جائے گی

چاند نظر آگیا،عیدالفطر کل منائی جائے گی

شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آگیا، ملک میں عیدالفطر کل منائی جائےگی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام نے ٹیکنیکل معاونت فراہم کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع بالکل صاف رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی امکان ظاہر کیا تھا کہ اتوار کو کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں مطلع صاف ہوگا اور شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481