اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج شوال کا چاند دیکھے گی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج شوال کا چاند دیکھے گی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج شوال کا چاند دیکھے گی

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے، چاند کے بارے میں حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پایا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قویٰ امکان ہے، انسانی آنکھ سے چاند کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب عمان، شام، مسقط، ایران میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا، عید الفطر کل (بروزپیر) ہوگی۔

انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلا دیش میں بھی عیدالفطر 31 مارچ (بروزپیر)منانے کا اعلان کیا گیا ہے، فلپائن، برونائی، آسٹریلیا میں بھی عید الفطر کل ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481