اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں عیدالفطرآج منائی جارہی ہے

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں عیدالفطرآج منائی جارہی ہے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے
ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔

مسجد الحرام میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نماز عید کا خطبہ اور امامت کرائی جبکہ مسجد نبویﷺ میں امام شیخ عبداللہ نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی، مسجد اقصیٰ میں بھی نماز عید کا اجتماع منعقد ہوا جہاں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔

دبئی، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، روس میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

دبئی کے علاقے القصص میں 15 ہزار افراد نے عیدالفطر کی نماز ادا کی جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، ابوظہبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔

اس کے علاوہ فرانس اور امریکا کے کچھ علاقوں میں بھی آج عید ہوگی، رویت کے تحت عید منانے والے چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے جبکہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے آج عید منائیں گے۔

عمان ،انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481