اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشت گرد باہر سے آپریٹ ہو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

دہشت گرد باہر سے آپریٹ ہو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

دہشت گرد باہر سے آپریٹ ہو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان یا دوسرے صوبوں میں در اندازی کرنے والے دہشتگرد باہر سے آپریٹ ہو رہے ہیں، یہ بلوچستان اور پنجاب کی نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے۔ ہم صوبوں کی لڑائی نہیں چاہتے مگر بلوچستان میں پنجابی مزدور کارڈ دیکھ کر مارے جا رہے ہیں۔بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر نام نہاد یو ٹیوبرز اور ماہرنگ لانگو خاموش ہیں، ان کو پنجاب کے مزدور شہید ہوتے نظر نہیں رہے، خدا کیلئے پاکستانی بن کر سوچیں، ایک یوٹیوبر اور بھارتی صحافی کا ٹویٹ ملتے جلتے ہیں۔ ہمیں ایک ریاست کے طور پر اس پر بات کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت عوامی ریلیف کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، پنجاب صوبائی کابینہ میں 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی ٹیم کی محنت کے نتیجے میں مہنگائی پچیس سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں 120 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی، جو کابینہ کی تاریخ کا سب سے طویل ایجنڈا تھا۔ پنجاب میں کرائم کنٹرول کے لیے جدید سسٹمز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ بھکر میں ایئر ایمبولینس سسٹم قائم کیا جا رہا ہے جبکہ پورے صوبے میں کرائم کنٹرول سسٹم فعال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی انویسٹی گیشن یونٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے، جو ایسے جرائم کی تحقیقات کو مؤثر اور تیز تر بنائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481