اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شب قدر آج منائی جائے گی

شب قدر آج منائی جائے گی

شب قدر آج منائی جائے گی-ستائیسویں شب (شب قدر) آج مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

شب قدر کے موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، آج مساجد میں تراویح میں تکمیل قرآن کی محافل ہوں گی، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

 

یاد رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

 

فرزندان اسلام شب بیداری کرتے ہوئے عبادات کا اہتمام کریں گے، خواتین گھروں میں جبکہ مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے، اس موقع پر دین کی سربلندی، ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

ستائیسویں شب کو مساجد میں باجماعت صلوٰۃ التسبیح ادا کی جائے گی اور انفرادی عبادت میں نوافل کی ادائیگی، تلاوت قرآن پاک کی جائے گی اور نبی کریمﷺ کے حضور درود شریف کا نذرانہ پیش کیا جائے گا۔

 

شب قدر کی رات لوگ اللہ سے گڑ گڑا کر توبہ و استغفار اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کریں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481