اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کب رہا ہوں گے؟ فواد چوہدری نےبتا دیا

When will Imran Khan be released? Fawad Chaudhry toldz

عمران خان کب رہا ہوں گے؟ فواد چوہدری نےبتا دیا
موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے عمران خان کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں،فواد چوہدری
میں نے تو بانی پی ٹی آئی سے کہا پہلے ایک عثمان بزدار اب آپ نے کئی شامل کر لئے ، وکیلوں کو بھاری فیسیں دیں لیکن میڈیا سیل کوبند کردیا گیا، یہ احمقوں کا اجتماع ہے ان کو کوئی عقل نہیں،موجودہ لیڈرشپ ایک سال میں سیاسی الائنس نہیں بنا سکی،نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے عمران کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں،موجودہ لیڈرشپ ایک سال میں سیاسی الائنس نہیں بنا سکی، بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کی آخری سنجیدہ کوشش بشریٰ بی بی نے کی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے گرینڈ ڈائیلاگ کی میری تجویز سے اتفاق کیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ سے سیاست چھڑوائی گئی، اب صرف بانی پی ٹی آئی اورلوگ ہے، لوگ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ کونہیں جانتے، موجودہ لیڈرشپ کا کینڈی شاپ جانے والے بچوں جیسا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ذات کیساتھ لوگ جڑے ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ پاناما میں نوازشریف کے وکیل تھے، ان کو سیاست کا پتہ نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ سے جو اختلاف کرتا ہے اسے نکا ل دیا جاتا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت میں انڈرٹیکنگ دینا غلط تھا، کور کمیٹی میں مشاورت کے بعد انڈرٹیکنگ نہیں دینی چاہیے تھی، میں نے تو بانی پی ٹی آئی سے کہا پہلے ایک عثمان بزدار اب آپ نے کئی شامل کر لئے ، وکیلوں کو بھاری فیسیں دیں لیکن میڈیا سیل کوبند کردیا گیا، یہ احمقوں کا اجتماع ہے ان کو کوئی عقل نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بانی کوجیل میں 600 دن ہو گئے، باہر ہونا چاہیے تھا، موجودہ لیڈرشپ کے ہوتے ہوئے کسی کامیابی کی امید نہیں رکھی جاسکتی، بانی پی ٹی آئی نے گرینڈ ڈائیلاگ کی میری تجویز سے اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ لیڈرشپ ایک سال میں سیاسی الائنس نہیں بنا سکی، بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کی آخری سنجیدہ کوشش بشریٰ بی بی نے کی ہیں، موجودہ لیڈرشپ کا ایک ہی کام لوگوں کو پارٹی سے نکالنا ہے، ہائی کورٹ نے کہا ہے جیل س کے باہر آکر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481