اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر

نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر

نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر

بینکوں سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں ناکامی کے بعد شہریوں نے عید الفطر پر عیدی دینے کے لئے اوپن مارکیٹوں کا رخ کر لیا جہاں بلیک میں فروخت عروج پرہے ۔ لاہور میں اسٹیٹ بینک کی عمارت کے باہر اور دیگر مقامات پر نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے بڑے پیمانے پرطلب کو دیکھتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ 10 روپے والی نئے نوٹوں کی گڈی پراضافی 300سے 400روپے وصول کئے جارہے ہیں،20روپے والی گڈی پر 600سے 700روپے ، 50 روپے والی گڈی پر 1000سے 1300روپے ،100 روپے والی نئے کرنسی نوٹوں کی گڈی 1500سے 1700روپے اضافی مانگے جارہے ہیں۔شہریوں کا اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینکوں کو27ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا دعوی تو کیا گیا ہے لیکن شاید یہ چھوٹے اکائونٹ ہولڈرز کے لئے نہیں ہیں ۔بہت سے لوگ بینکوں میں اکائونٹس نہیں رکھتے اس لئے انہیں تو نئے کرنسی نوٹ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481