اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صحافی فرحان ملک کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

صحافی فرحان ملک کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

صحافی فرحان ملک کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور- جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے صحافی فرحان ملک کا دوسرے کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے بدھ کو ایک دوسرے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے دوسرے کیس میں فرحان ملک کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔دوسرے کیس میں صحافی فرحان ملک پرغیر ملکیوں سے انٹرنیٹ فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز عدالت نے فرحان ملک کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیاتھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481