اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی،بحریہ ٹاؤن فیز 3 میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق،3زخمی

راولپنڈی،بحریہ ٹاؤن فیز 3 میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق،3زخمی

راولپنڈی،بحریہ ٹاؤن فیز 3 میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق،3زخمی

 

اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں بحریہ ٹاؤن فیز 3 میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں  آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔بعض اطلاعات کے مطابق جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو تنازعے کا نتیجہ تھا،جس کی رنجش پر شہزاد نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ نوید کے گھر پر حملہ کیا۔ فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہزاد کی گولیوں سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ نوید کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بعض اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے ایک اور شخص چل بسا ہے اس طرح ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

 

ایس ایچ او لوہی بھیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481