اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرک،بہادرخیل میں مشترکہ آپریشن،دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

کرک،بہادرخیل میں مشترکہ آپریشن،دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

کرک،بہادرخیل میں مشترکہ آپریشن،دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بہادرخیل کے پہاڑوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کر کے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دئیے اور علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں پرکاری ضرب لگانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، بہادرخیل کرک پہاڑوں میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں انار بانڈہ، تنگی ڈاگ اور دیگر مقامات پر ناکے قائم کر دئیے گئے۔آئی جی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، یہ آپریشنز دہشتگردوں کے لیے دو ٹوک پیغام ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ عرصے کے دوران دہشتگردی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے تناظر میں پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کیا تھا۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا جس میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور انسداد دہشتگری کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا گیا جب کہ سیاسی وعسکری قیادت دہشت گردی کو تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ہر آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
#/S

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481