اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی

پنجاب میں کاشت کاروں کو 1 ہزار ٹریکٹرز مفت دینے کی منظوری

پنجاب میں ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے”وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کے لئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کرکے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرپروگرام کابٹن دبا کر ”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کے لئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔ گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خود فون کرکے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹرملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کرکے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پرمبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا خود فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منڈی بہاؤالدین کے کامیاب کاشتکار سلمان احمد سے فون کرکے بتایا کہ گندم اگاؤ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکلا ہے جس پر سوچا کہ آپ کو خود مبارکباد دوں۔ پنجاب کے کاشتکار کے لئے گرین، ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بیشمار پراجیکٹس لانچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل ان شا ء اللہ اچھی ہوگی میری عائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوزشریف کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹرسکیم کے لئے ساڑھے 12 ایکڑ سے57733زائد اراضی مالک کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دئیے جائیں گے۔ تین ماہ کے اندر تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 5لاکھ60ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی۔

٭٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481