اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز کا سرکاری ہسپتالوں کےواجبات کی فوری ادائیگی کاحکم

القادر یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا اور فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں میو ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرسرکاری ہسپتال میں میڈیسن لسٹ آویزاں کرنے کا حکم دیا اور میڈیسن لسٹ کے لئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کے لئے مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال، نمایاں کرنے اوراوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو کال کرکے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔ انہوں نے ویٹنگ روم میں کرسیاں اور بینچ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کا وزٹ کرنے اور چیک لسٹ رپورٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔ ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کے لئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے۔ چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیوپمنٹ شامل ہونگے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں انفکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا جس کے لئے ہیلتھ کئیر کمیشن کو ٹاسک دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481