اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث نکلا

ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث نکلا

ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث نکلا-کراچی میں مصطفٰی عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث نکلا

 

ملزم ارمغان پر ایف آئی آر اینٹی منی لانڈنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔

 

کراچی کے علاقے ڈیفینس میں مصطفی عامر قتل کیس مرکزی ملزم ارمغان پر  یف آئی اے نے بھی مقدمہ درج کرلیا۔

 

ملزم ارمغان پرایف آئی آر اینٹی منی لانڈنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔

 

مقدمے میں ارمغان کو بین الاقوامی فراڈ میں ملوث قرار دیا گیا۔ ملزم ارمغان پر غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا الزام ہے۔ ارمغان کے کال سینٹر پر 25 افراد ہمہ وقت کام کرتے تھے۔

 

ملزم ارمغان کے کال سینٹر سے امریکی شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کرکےان کو لوٹتے تھے۔ ملزم کام کرنے والوں کو یومیہ 5 امریکی شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیتا تھا۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک فرد 400 سے ہزار ڈالر تک اکاؤنٹ سے چوری کرتا تھا۔

 

ملزم ارمغان غیر قانونی کال سینٹر سے 3 لاکھ سے 4 لاکھ ڈالر تک کماتا تھا۔ کال سینٹر سے حاصل رقم سے مہنگی ترین گاڑیاں خریدی گئیں۔ ارمغان نے ڈالر سے حاصل رقم سے غیر قانونی کرپٹو کرنسی لی۔

 

ملزم ارمغان ارمغان تھرڈ پارٹی اکاؤنٹس کے ذریعے ملازمین ادائیگی کرتا تھا۔ ارمغان اپنے ملازمین کے اکاؤنٹ کو بھی آپریٹ کرتا تھا۔ ملازمین کے اکاؤنٹس سے رقم کا لین دین کیا جاتا تھا۔

 

ملزم ارمغان نے 8 گاڑیاں خریدیں جس میں سے 3 اس کے پاس تھیں، ارمغان کے پاس موجود ایک گاڑی کو قبضے میں بھی لیا گیا تھا۔ مقدمے کے بعد ارمغان پر مجموعی طور پر دس ایف آئی آر درج ہوگئیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481