اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوات کی تحصیل بحرین میں آتشزدگی سے 7 گھر راکھ میں تبدیل

سوات کی تحصیل بحرین میں آتشزدگی سے 7 گھر راکھ میں تبدیل

سوات کی تحصیل بحرین میں آتشزدگی سے 7 گھر راکھ میں تبدیل

سوات کی تحصیل بحرین میں یونین کونسل آئین میں خوفناک آتشزدگی سے پورا گاؤں لپیٹ میں آگیا۔

آتشزدگی سے 7گھر مکمل طورپرجل کر راکھ ہوگئے ہیں جبکہ دیگر8 گھروں کو ریسکیو اہلکاروں نے پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے بچالیاہے۔

ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان  نیاز خان کے مطابق کے آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جس نے پورے گاؤں ڈپو(خانی آباد)کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

علاقہ دریا پار ہونے اور رابطہ پل نہ ہونے کے باعث ریسکیو کی فائر وہیکل نہ پہنچ سکیں۔ تاہم ریسکیو کے اہلکاروں نے پیدل مسافت طے کرکے پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے مسلسل چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابوپالیا۔

ترجمان ریسکیو ہے مطابق آتشزدگی سے سات گھر مکمل طورپر جل کرراکھ ہوگئے ہیں جبکہ دیگر آٹھ مکانات کو بچالیا گیا ہے لیکن ان گھروں کوبھی جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایچ اوتھانہ بحرین ظاہر شاہ کے مطابق آتشزدگی سے شیر علی ولد کبیر احمد  کا بارہ کمروں پر مشتمل تین منزلہ گھر اور اس میں موجود تمام گھریلوں سامان جل گیاہے۔ گھر میں موجود  تین بیلیں اور دو بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں ہیں۔متاثرہ مالک مکان کے مطابق اس کا 2کروڑ اسی لاکھ روپےکانقصان ہواہے۔

اسی طرح میراب گل ولد محمد نظیرکاچھ کمروں پر مشتمل مکان  بمعہ گھریلوں سامان  جل گیا ہے ۔ جس کی مالیت ایک کروڑ پچاس لاکھ  روپے بنتی ہے۔ اسی گھر میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا80 تولے سونا بھی جل گیا ہے۔

ایوب خان ولد ثانی گل خان کا 70 لاکھ روپے مالیت کا 4 کمروں پر مشتمل مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ  شیر علی ولد ثانی گل کا 2 کروڑ روپے کا چھ کمروں پر مشتمل مکان  بمعہ گھریلوں سامان بھی جل گیا ہے۔

آگ لگتے ہی لوگوں نے اعلانات کرکے امدادی کارروائیوں کے لئے پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد اہلخانہ نے بھاگ کر جان بچائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481