بلوچستان،قلات میں صادق آباد کے مزید 4 مزدور شہید
سرائیـکی عوامی تریمت تحریک بے گناہ مزدوروں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتی ہے.
ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلدم مسلح افراد نے قلات کے علاقے منگچر میں دوپہر تقریباً ڈھائی بجے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود 4 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو طبی معائنے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر منڈے حاجی منتقل کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ داروں کو خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور ٹیوب ویل پر کام کررہے تھے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے ہے۔
