اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈمبرہ یا تمبر کیا ہے؟

ڈمبرہ یا تمبر کیا ہے؟

ڈمبرہ یا تمبر کیا ہے؟-ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بیشتر جگہوں خصوصآ پونچھ ریجن میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔

اور یہ ایک خودرو (خود پیدا ہونے والا) پودا ہے۔ ہمارے لوگ زیادہ تر اس کا مسواک اور پھول، دانے اور پتوں کی چٹنی استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس کے بیج نہیں بوتے یہ ہمارے بیج بوۓ بغیر ہی اگتے ہیں۔ اور اس کی اہمیت اور افادیت سے لاعلمی کے پیشں نظر ہمارے لوگ اس کے پودے اور درخت کاٹ دیتے ہیں۔ جبکہ یہ ہماری زمینوں میں اگنے والا سب سے زیادہ فائدہ مند درخت ہے۔اس کا مصالحہ گوشت اور بالخصوص مچھلی میں دنیا کا ناصرف سب سے زیادہ ذائقہ دار مصالحہ ہے بلکہ صحت کیلے بھی دنیا کا سب سے مفید مصالحہ ہے۔۔ مصالحہ کے طور پر اس کے پھول ، بیج اور پتے استعمال کۓ جاتے ہیں۔ عمدہ قسم کا ذائقۀ حاصل کرنے کیلۓ بہتر یہی ہیکہ اس کے سبز دانے سائز میں مکمل ہونے سے پہلے چُن کر دھوپ میں اچھی طرح خشک کرکے شیشے یا دیگر ڈبے میں پیک کرکے استعمال کیلۓ رکھے جائین ۔

2284c700 41db 4ab7 9c10 4eb583db1ed9 ڈمبرہ یا تمبر کیا ہے؟
. .
* انگلیوں کے مسائل خصوصآ سردی کی وجہ سے ہاتھ ، پاؤں کے نیلا ہو جانے پر افاقہ دیتا ہے۔
* حیض و زچگی کے درد پر مؤثر ہے
* ریشہ ، موٹاپا ، بادی پن اور خصوصآ بادی بواسیر پر مفید ہے
* اس کے علاوہ درج ذیل تکالیف پر تمبر فائدہ مند ہے
جوڑوں کے درد،. گلے کی تکالیف، نزلہ ، زکام کھانسی ، نمونیا ، ملیریا کے بخار، جِلدی زخم Sores, پھیپھڑوں کی بہتری_ وقفے وقفے سے ہونے والا بخار، بچوں میں مروڑ یا پیٹ درد، میعادی بخار جس میں سرخ دانے نکل آئیں، السر و معدہ کے زخم، سوزش Inflamation ، نیند کے مسائل، پیٹ میں اپھار و گیس ، دانت کا درد، سائٹو ٹوکسائٹی یا دماغ میں آکسیجن کی سپلائی کی کمی، جسم میں پیدا ہونے والا نقصان دہ مواد یا زہریلے خلیات ، قوت مدافعت Immunity کی بہتری کیلۓ اور دیگر فوائد ہیں۔
منقول
تمبر ( تِنبُر) المعروف تمر Timur قدرت کا بیش قدر قیمتی تحفہ ہے۔ یہ بے شمار فوائد کا حامل خوشبودار درخت ہے۔ اس کو انگریزی میں Winged Prickly Ash کہا جاتا ہے اور اختصار کے طور پر Prickly Ash کہتے ہیں جسے Pricklyash بھی لکھا جاتا ہے۔ برصغیر کے پیشتر علاقوں میں اس سے تمر کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس کو اردو میں ثمرد کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کا سائنسی یا نباتاتی نام Zanthoxylum Armatum ہے۔ یہ جھاڑیوں کی شکل کے علاوہ مختلف خطوں میں 3 سے 10 میٹر تک درختوں کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ مصرف مصالحہ اور ادویات ہیں جب کہ چٹنی کے علاوہ اس کا قہوہ بھی محتلف علاقوں میں پیا جاتا ہے۔ یہ نہ سرخ مرچ ہے نہ کالی مرچ .. اس کے باوجود بعض علاقوں میں اس کو کالی مرچ Pepper ہی تصور کیا جاتا ہے۔۔ جیسے چین


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481