اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان اختلافات شدید

وفاداریاں بد لنے والوں نہیں چھوڑیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی رہنما عاطف خان کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو عہدے سے ہٹا دیا ہے.

عاطف خان کے اینٹی کرپشن کیس میں کمزور دلائل پیش کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور قاضی انور ایڈووکیٹ کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گنڈا پور کی ہدایات ہے کہ نو روز خان استعفیٰ دے دیں، آپ نے غیر مناسب دلائل دیئے ہیں، جو ارڈر شیٹ میں بھی آگئے۔قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ فریقین آپس میں کمپرومائز کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے اسی دن کہا کہ آپ کو ہٹایا جائے، میں نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ سے رضا کارانہ استعفی لیا جائے۔

دوسری طرف ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نورروز خان نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو آڈیو میسج کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے کیس میں التوا پر اعتراض نہیں کیا تھا، یہ کہتے ہیں کہ اس کیس کو نمٹانا چاہیے تھا، ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا۔نوروز خان نے کہا کہ قاضی انور ایڈووکیٹ جنرل مجھ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، میں استعفیٰ نہیں دے رہا، اب یہ جعلی دستخط سے بھی میرا استعفی تیار کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نو روز نے کہا کہ آپ ایڈووکیٹ جنرل کو ایک کال کریں کہ یہ آپ کی دشمنی میں کیا کر رہے ہیں؟ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے اس کیس کو کیوں پرسو نہیں کیا۔دوسری جانب قاضی انور ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر نو روز خان سے استعفیٰ طلب کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، نو روز خان نے کیس میں غیر مناسب دلائل دیئے، جو عدالتی آرڈر شیٹ میں بھی آ گئے، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے فوری طور پر ان کو ہٹانے کا عندیہ دیا تھا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نو روز خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عاطف خان کے کیس میں التوا پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، لیکن کچھ حلقے کیس کو فوری طور پر نمٹانا چاہتے تھے۔نو روز خان نے دعویٰ کیا کہ اب ان سے زبردستی استعفیٰ مانگا جا رہا ہے اور حتیٰ کہ ان کے جعلی دستخط سے استعفیٰ تیار کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختون خوا ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اشتہارات کے حوالے سے پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔اس حوالے سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی دی گئی پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری کردہ اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سرکاری اشتہارات صرف عوامی مفاد اور آگاہی کے لیے مختص ہیں تاہم اس حوالے سے پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری انفارمیشن کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے.

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481