اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے

مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے

مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا جبکہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج 21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات پیش کریں گے۔ متعفکین شوال کا چاند نظر آنے تک حالت اعتکاف میں رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی بڑی مساجد میں اعتکاف کے خواہش مندوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوتی ہے۔ دیگر شہروں سے متعدد متکفین اعتکاف کی نیت سے لاہور داتا دربار کی مسجد میں بھی پہنچے ہیں تاہم داتا دربار میں 2 ہزار سے زائد خوش نصیب اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

معتکفین کے تصویر اور کوائف والے آئی ڈی کارڈ بنائے جائیں گے، کارڈ کے بغیر کسی بھی معتکف کو اعتکاف ہال جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ معتکفین کےلئے سحری و افطاری کے انتظامات مخیر حضرات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ فورڈ اتھارٹی کی ٹیمیں باقاعدہ کھانے پینے کی چیزوں کی چیکنگ کریں گی۔

معتکفین کی سہولت کےلئے اعتکاف ہال میں باقاعدہ میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے اور طبی عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہوگا۔ دربار شریف کے داخلہ و باہر نکلنے والے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔ جامع مسجد داتا دربار میں باقاعدہ طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481