اسلام آباد،راولپنڈی میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند مگر کیوں؟
پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔
لاہور سے براستہ موٹر وے آنے والی بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج پر روک دی جائیں گی، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ پر روک دیا جائے گا۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ کشمیر اور مری سے آنے والی بڑی گاڑیاں17میل ٹال پلازہ سے20 کلو میٹر پہلے روک دی جائیں گی۔
