اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک بھر کی مساجد میں آج اعتکاف کی تیاریاں

ملک بھر کی مساجد میں آج اعتکاف کی تیاریاں

ملک بھر کی مساجد میں آج اعتکاف کی تیاریاں-ہزاروں کی تعداد میں فرزاندان اسلام کل اعتکاف بیٹھیں گے۔

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ آج اختتام پذیر ہوگا، ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئیں۔

ملک بھر کی طرح اسلام آباد کی مساجد میں بھی اعتکاف تیاریاں مکمل ہو گئیں، ہزاروں کی تعداد میں فرزاندان اسلام کل اعتکاف بیٹھیں گے۔

فیصل مسجد اور اسلام آباد کی دیگر مساجد میں اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، فیصل مسجد میں 600 سے زائد لوگ اعتکاف بیٹھیں گے۔

فیصل مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف بیٹھنے والوں سے اس سال بھی کوئی فیس نہیں لی، اعتکاف بیٹھنے والوں کے کھانے پینے کیلئے مسجد کے احاطے میں سٹال لگا دیئے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق فیصل مسجد میں آخری عشرے میں قیام اللیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481