اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رانا ثنااللہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

رانا ثنااللہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

رانا ثنااللہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، معلومات کے تبادلے اور اقتصادی شراکت داری پر اتفاق

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے اس موقع پر پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے، سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی میں معلومات کے تبادلے اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ملاقات کے دوران ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید قریب لایا جا سکے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت پاکستان برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481