اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یمن میں امریکا کے کئی مقامات پر حملے

یمن میں امریکا کے کئی مقامات پر حملے

یمن میں امریکا کے کئی مقامات پر حملے

ایک بار پھرامریکا کی جانب سے یمن میں کئی مقامات پر حملے کیے گئے ہیں جس کے بعد جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

حوثی میڈیا کے مطابق صنعا،الحدیدہ سمیت امریکا نے یمن کے 10 مقامات پر حملے کیے، شہر سعدہ میں گورنریٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور سعودی عرب جنگ میں غیر جانبدار رہیں، غزہ کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ اسرائیلی فضائی حملےمیں400 سے زائد فلسطینی شہید

یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جارحیت ختم نہیں ہوئی تو اسرائیل پر حملوں میں اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ اسلامی جہاد کے ترجمان اسرائیلی بمباری میں شہید

اس سے قبل16 مارچ کو امریکا نے یمن پر فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا تھاکہ یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہےگا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481