اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حافظ نعیم نے گریٹر ڈائیلاگ کی تجویز دی

سیاسی کارکنان قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم نے گریٹر ڈائیلاگ کی تجویز دی

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوااور بلوچستان کی سنگین صورتحال اورموجود حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک میں گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے، داخلی تحفظ یقینی بنانے اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے آزادو خود مختار اور جامع پالیسی بنائی جائے،

امریکہ کا ساتھ چھوڑ کر پاکستان اور افغانستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتے فاصلے کم کیے جائیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی نہ صرف پورے خطے بلکہ افغانستان اور پاکستان دونوں کے لیے نقصان دہ ہے،دونوں ممالک کے درمیان ہر صورت میں بات چیت ناگزیر ہے، افغانستان اور پاکستان دونوں کے حق میں یہ ہی بہتر کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،

افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لے استعمال نہ ہو، ملک میں فوجی آپریشن سے پہلے مسئلے حل ہوئے ہیں اور نہ آئندہ حل ہوں گے، جماعت اسلامی نے پروفیسر ابراہیم کی سربراہی میں کے پی کے اور لیاقت بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کے حالات سے نمٹنے اور صورتحال بہتر کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، 14اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کانفرنس کریں گے جس تمام پارٹیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا، بلوچستان میں عوامی اعتماد سازی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،

ملک توڑنے والی قوتوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، عوام اور فوج کے درمیان فاصلوں کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کی حقیقی قیادت کو آگے آنے دیا جائے، بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی صرف 10نشستیں ایسی ہیں جہاں عوام کے نمائندے جیتے ہیں باقی تمام نشستوں پر باقاعدہ بولیاں لگی ہیں اور خرید و فروخت ہوئی، فارم 47کی بنیاد پر کراچی سمیت پورے ملک میں مسترد شدہ لوگوں کو مسلط کر دیا گیا۔ عوام کے اندر اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ قومی انتخابات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور فارم47کے بجائے فارم 45کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس اور جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت مولوی عثمان پارک لیاری میں حق دو عوام کو جلسہ عام و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481