اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف جنرل سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔

 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔

 

ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون میں اضافے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

 

بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481