اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے-نصیر سومروکافی عرصے سے علیل تھے 

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے ۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور سانس کی تکلیف اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے،56 سالہ نصیر سومرو نے اپنی طویل القامتی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کئے جاتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی عالم چنا طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، جن کے انتقال کے بعد نصیر سومرو منظر عام پر آئے۔ بعد ازاں، یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آیا، جو آٹھ فٹ قد کے حامل ہیں۔نصیر سومرو کا تعلق سندھ کے ضلع شکارپور سے تھا، تاہم وہ کراچی میں مقیم تھے اور قومی ہوا بازی ادارے پی آئی اے میں ملازمت کرتے تھے۔ماضی میں نصیر سومرو اپنی بیماری کے باعث جعلی خبروں کا شکار بھی ہو چکے تھے۔ مئی 2019 میں سوشل میڈیا پر ان کی موت کی افواہ گردش کرتی رہی، تاہم بعد میں فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481