Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت

حملے میں افغان دہشت گرد انصاراللّٰہ المعروف طیب بھی مارا گیا، خودکش حملہ آور انصاراللّٰہ کا تعلق افغانستان کےعلاقے میدان سحر وردگ سے تھا

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، 2 افغان دہشتگردوں کی پہلے سے شناخت ہوئی تھی۔

ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے ہے، ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران المعروف اظہر کے نام سے ہوئی، عبدالرزاق افغانستان کےصوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔

حملے میں افغان دہشت گرد انصاراللّٰہ المعروف طیب بھی مارا گیا، خودکش حملہ آور انصاراللّٰہ کا تعلق افغانستان کےعلاقے میدان سحر وردگ سے تھا، حملے میں ملوث پانچواں دہشتگرد عتیق اللّٰہ بھی افغان شہری ہے۔

ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد عتیق اللّٰہ صافی کابل پل چرخی کا رہائشی تھا، سیکیورٹی ادارے بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح ر ہے کہ بنوں کینٹ کی دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481