اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دھماکے میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا

دھماکے میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا

دھماکے میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا-نماز جنازہ مفتی عبداللہ شاکر نے پڑھائی، علمائے کرام سمیت مذہبی شخصیات اورشہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی۔مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مفتی عبداللہ شاکر نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علما کرام سمیت مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔خیال رہے کہ مفتی منیر شاکر گزشتہ روز پشاور کے مضافاتی علاقے میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اڑمر دھماکے میں مفتی منیر شاکر زخمی ہوئے تھے جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے تین زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کئے گئے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481