اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی-قومی ٹیم کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

 

پہلے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

 

اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز کوئی رن بنائے بغیر پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹے، عرفان خان نے ایک رن بنا کر ٹیم کے اسکور کا آغاز کیا مگر پھر وہ بھی اسی ایک رن پر آؤٹ ہوگئے، شاداب خان نے بھی 3 رنز بنا کر واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا۔

 

کپتان سلمان آغا کی مزاحتمی اننگ 18 رنز پر سمٹ گئی، جبکہ خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبدالصمد نے 7، جہانداد خان 17 رنز، شاہین شاہ آفریدی 1 اور ابرار احمد نے 2 رنز بناسکے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 3 پاکستانی بیٹرز کو میدان سے بے دخل کیا۔

 

جیکب ڈفی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایش سوڈھی نے 2 اور فوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ہدف کے تعاقب میں کیویز نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 92 رنز کا معمولی ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 59 بالز قبل حاصل کرلیا، ٹم سائیفرٹ 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فن ایلن  29 اور ٹم روبینسن 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

پاکستان کی جانب سے کیویز کی واحد وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاکستان اسکواڈ:

 

محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، محمد علی

 

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

 

ٹم سیفرٹ، فن ایلن، ٹم رابنسن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، مچل ہے، مائیکل بریسویل (کپتان)، زکارے فوکس، کائل جیمیسن، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481