اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ

مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ

 مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔

 

پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے۔

 

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ملزم ارمغان کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف منشیات فروشی، وکیل کو دھمکانے اور دیگر وارداتوں کے مقدمات ضلع جنوبی کے تھانوں میں درج ہیں۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کردیا۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں  بوٹ بیسن پولیس نےملزم ارمغان  پیش نہیں کیا گیا۔ مقدمے کا تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوا۔

 

عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481