وین کھائی میں جاگری،2طالبات جاں بحق،9 زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے علاقے ترنوئی قلندرآباد میں وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2طالبات جاں بحق اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔
ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال ملک سیف راجپوت نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 14سے 15سال کے 2طلبہ کی لاشیں، 7دیگر زخمی طلبہ اور 2 زخمی خواتین کو ہسپتال لایا گیا ہے
۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس ایبٹ آباد محمود خان نے بتایا کہ ایک اسکول وین ترنوئی قلندرآباد میں کھائی میں جاگری،
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے متاثرین کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2طالبات نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، زخمیوں کو علاج کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال ملک سیف راجپوت کے مطابق 2 طالبات کی لاشیں اور 9 زخمیوں بشمول 2 خواتین ہسپتال لایا گیا،
جن کا تعلق مختلف اسکولوں سے ہے جبکہ 2 کالج کی طالبات ہیں
۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نجی وین ہے، جو طلبہ اور اساتذہ کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔
