اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشتگردی کیخلاف APC بلائی جائے،تحریک تحفظ آئین پاکستان

APC should be called against terrorism, says Pakistan Constitution Protection Movement

دہشتگردی کیخلاف APC بلائی جائے،تحریک تحفظ آئین پاکستان

اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی،بیرسٹرگوہر،صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اورشفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسزکوبروقت کارروائی کرنےپرخراج تحسین پیش کرتےہیں، سکیورٹی فورسزنےبروقت کارروائی کرکےدوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔

آخر میں بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نےتحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481