اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ایڈمرل نوید اشرف سےملاقات

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ایڈمرل نوید اشرف سےملاقات

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ایڈمرل نوید اشرف سےملاقات

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈ کوارٹرز، اسلام آبادمیں ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا نیول چیف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفسرز سے تعارف بھی کرایا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تربیت اور سیکیورٹی سمیت عسکری تعاون کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔معززین نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
پاکستان اور بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں اور دونو ں ممالک کی بحری افواج بھی بحری معاملات بالخصوص ٹرینگ کے شعبے میں دوطرفہ قریبی تعلقات رکھتی ہیں۔کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481