اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

9مئی کیسز،جے آئی ٹی سربراہ کا استعفیٰ

9مئی کیسز،جے آئی ٹی سربراہ کا استعفیٰ

9مئی کیسز،جے آئی ٹی سربراہ کا استعفیٰ

9مئی کیسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ نے استعفی دے دیا،جے آئی ٹی سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا۔
عمران کشور نے استعفیٰ کے متن میں کہا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں،میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی

عمران کشور کا مزید کہناتھا کہ میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں،تاریخ گواہ ہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہاکہ میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا،براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران کشور 33ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں،آج ایس ایس پی سے ڈی آئی جی رینک کے افسران کا بورڈ تھا،ترقی کیلئے سنیارٹی میں اکیسویں نمبر پر تھے لیکن انکو ترقی نہ دی گئی،ترقی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر عمران کشور نے استعفی آئی جی پنجاب کو بھجوایا۔

یاد رہے کہ عمران کشور اس وقت ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481