اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل

سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5خوارج ہلاک 

بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت

بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خواتین اور بچوں کوانسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، واضح رہے کہ

اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں،تاہم پہلے سے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہیدمسافروں کی تعداد کا تعیُّن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات کُچھ دیر میں جاری کی جائیں گی.

 

 

Operation against terrorists enters final stages,دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481