اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

 

پاکستان ریلوے کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندروملک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔

 

ریلوے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کے پیش نظر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 3 دن کے لیے معطل کردیا گیا جبکہ کراچی کے لیے جانے والی بولان میل بھی معطل کردی گئی۔

 

ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی۔

 

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔

 

دوسری جانب بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلومات فراہمی کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا۔

 

ڈی ایس ریلوے نورالدین داوڑ نے بتایا کہ ہیلپ ڈیسک پلیٹ فارم پر قائم کیا گیا ہے، کسی بھی مسافر کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں،

 

ہیلپ ڈیسک کا پشاوراورکوئٹہ کنٹرول سے رابطہ میں ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481