اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جعفر ایکسپریس حملہ،155 مسافر بازیاب،27 دہشتگرد ہلاک

جعفر ایکسپریس حملہ،155 مسافر بازیاب،27 دہشتگرد ہلاک

جعفر ایکسپریس حملہ،155 مسافر بازیاب،27 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں گزشہ روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فوروسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 155 مسافروں کو بازیاب کروا لیا جبکہ آپریشن کے دوران اب تک 27 دہشت گردوں ہلاک کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں اس لیے سیکیورٹی فورسز یرغمالیوں کے سبب انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 155 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا، جن میں مرد سمیت 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بازیاب مسافروں میں 17 زخمی بھی شامل تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، 80 مسافروں میں سے 12 مسافر آب گم اور 11 مسافر مچھ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس ٹھہر گئے جبکہ 57 مسافروں کو مچھ سے کوئٹہ بذریعہ وین پہنچا دیا گیا ہے۔

گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مال بردار ٹرین مسافروں کو لے کر مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچی جبکہ دیگر بازیاب افراد کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اب تک 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جاچکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں اور فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اور دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

سیکیوٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 4 گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔ گن شپ ہیلی کاپٹرز کے وقفے وقفے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں، اندھیرے کے باعث دہشت گردوں کو اب کوئی جائے پناہ نہیں مل پارہی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے، فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے، ریسکیو کے بعد زخمی مسافروں کو مچھ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس گزشتہ روز صبح نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، جو ٹنل نمبر آٹھ پر رکی۔ دہشت گردوں نے سوا 1 بجے کے قریب حملہ کیا، جعفرایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔ حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے، جس میں 430 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ٹرین پر حملے کے دوران شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481