اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مصطفی عامر قتل کیس،ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف

مصطفی عامر قتل کیس،ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف

مصطفی عامر قتل کیس،ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف

کراچی،مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس نے خصوصی عدالت میں ریمانڈ رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا تھا اور  والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ریمانڈ رپورٹ میں ملزم نے انکشاف کیا کے والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا, ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم اپنے باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔ملزم ارمغان سے برآمد اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہا ہے، سائبر کرائم سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی ملزم سے تفتیش کی ہے، ملزم ارمغان دیگر مقدمات میں بھی نامزد اور مطلوب ہے۔پولیس کو ہدایت ملی ہے کہ جن تھانوں کے مقدمات میں ملزم مطلوب یا مفرور ہے وہ ملزم کیخلاف کارروائی کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481