اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشت گردوں نے ٹرین کےمسافر خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا لیا 

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ،مسافر یرغمال

جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے یرغمالی ٹرین کی مسافر عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے  پیچیدہ آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے  بزدلانہ حملہ پر انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے۔

 

بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر ہندوستانی مین اسٹریم ،سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس مل کر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ فیک نیوز  پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک واٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،

دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں،

دوسری جانب بھارتی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے  خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن  اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر انحصار کریں۔

 

دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں

بلوچستان میں بولان  پاس کےعلاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق

آج بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا، سیکیورٹی ذرائعِ کے مطابق دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے،

انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے،

دہشت گردوں نے معصوم مسافروں جن میں  اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہیں، کو یرغمال بنا رکھا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد بیرون ملک  اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے  میں ہیں، سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنیس آپریشن جاری رہے گا،دہشت گردوں کا معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کے ان دہشت گردوں کا  دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں

Train attack,Terrorists using women and children as shields, دہشت گردوں نے ٹرین کےمسافر خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا لیا 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481