اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اڈیالہ جیل،پی ٹی آئی وکلا اورعلیمہ خان کے درمیان تلخ کلامی

اڈیالہ جیل،پی ٹی آئی وکلا اورعلیمہ خان کے درمیان تلخ کلامی

اڈیالہ جیل،پی ٹی آئی وکلا اورعلیمہ خان کے درمیان تلخ کلامی

راولپنڈی ،اڈیالہ جیل راولپنڈی  کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی کے وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی ۔ تفصیل  کے مطابق اڈیالہ جیل میں علیمہ خان سمیت دیگر بہنوں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم ہوئی تو اڈیالہ کے داخلہ گیٹ پر علیمہ خان کی وکلا رہنمائوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی،  علیمہ خان نے وکلا رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا۔علیمہ خان نے وکلا سے مکالمہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو، بغیر زمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا، آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کے لئے جیل آتا ہے، ہمارا بھائی اندر ہے، ہمارا اس سے پیار ہے،  ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں۔علیمہ خان نے وکلا سے مکالمہ کیا کہ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا، پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔علیمہ خان نے وکلا سے سوال  کیا کہ میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی،نہ کتابیں مل رہی ہیں، علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ سے سوال کیا کہ آپ بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں، آپ کس کس سے ملتے ہیں،نعیم پنجھوتہ نے جواب دیا کہ میں کسی سے نہیں ملا،جس سے ملا یوں آپ بتائیں۔علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہارکیا، ،علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ سے مکالمہ کیا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں، نعیم پنجھوتہ نے جواب دیا کہ  میں بدتمیزی نہیں کر رہا، ہم جیلیں بھگت کرآئے، ہم پر پرچے ہوئے ہیں، علیمہ خان نے کہا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو،خاموش رہو۔موقع پر کھڑے وکلا نعیم پنجھوتہ کو پکڑسائیڈ پر لے گئے، علیمہ خان وکلا سے بات بار پوچھتی رہیں کہ آپ نے اب تک بانی پی ٹی آئی کے لئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481