پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے چند ماہ قبل سینیٹ کی نشست سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اُن کا استعفی منظور کر لیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ سینٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کے باعث استعفیٰ دیا تھا، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوا دیا تھا جس کی منظوری اب ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر خیبر پختون سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔
Sania Nishtar's resignation from Senate seat accepted, seat vacant،ثانیہ نشتر کا سینیٹ نشست سے استعفیٰ منظور،نشست خالی
