اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہونے کا امکان

تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان

تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہونے کا امکان

 

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے، پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔

 

ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دریائوں اورڈیموں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم کا آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، اور سطح صرف 3 فٹ رہ گئی، تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

 

ڈیم سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 94 ہزار ایکڑفٹ ہے،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

 

شمالی علاقوں کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث برف پگھلنے کا عمل انتہائی سست ہے، اسکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481