اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنوں دہشتگردی واقعہ کا مقدمہ درج

بنوں دہشتگردی واقعہ کا مقدمہ درج

بنوں دہشتگردی واقعہ کا مقدمہ درج

بنوں کے تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں بنوں دہشت گردی واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی دھماکے ہوئے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق دھماکوں سے قریبی گھر مہندم ہوگئے، جس سے متعدد افراد زخمی اور شہید ہوئے۔

 

پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے زخمیوں اور شہداء کو اسپتال منتقل کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

مقدمہ تھانہ صدر بنوں کے ایس ایچ او وسیم سجاد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481